شمس نوید عثمانی رحمتہ اللہ علیہ
گیان کی بات پریم سے کہو یعنی علمی بات محبت سے کہو۔ یہ مولانا شمس نوید عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک ایسی تعلیم تھی جسے وہ ہمارے سامنے بار بار اور بہت زیادہ دوہراتے تھے۔ میں نے محترم جناب سید عبد اللہ طارق صاحب کے حکم پر آپ کے لئے مولانا کے بارے میں یہ خاص مضمون لکھنا شروع کیا تو میں نے چاہا کہ میں شروع میں ہی ان کی ایک ایسی تعلیم پیش کردوں کہ اگر آپ یہ مضمون پورا نہ پڑھیں اور ان کی صرف ایک تعلیم پر بھی عمل کرلیں تو آپ کی زندگی پوری طرح بدل جائے۔ کسی عظیم بزرگ کی زندگی کے بارے میں جاننے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ان کی تعلیم کے نور سے ہماری زندگی روشن ہوجائے۔ آپ سے میری یہ التجا ہے کہ اگر آپ واقعی مولانا شمس نوید عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کے نظریہ کو جاننا چاہتے ہیں اور ان کی خوبیوں کو پہچاننا چاہتے ہیں تو آپ صرف ایک دن آج کے دن گیان کی بات پریم سے کہیں۔ آپ کسی بلند شخصیت کو تب ہی سمجھ سکتے ہیں جب آپ بھی شعور کی اسی سطح پر جینے لگیں جس میں وہ جیتے تھے۔ آپ کے پاس صرف ایک دن، آج کا دن ہے۔ آپ کے پاس صرف ایک پل، 'اب کاپل' ہے جس میں آپ سانس لے رہے ہیں۔ آپ اس ایک ...